اسلام آبا(نیوزڈیسک)اے این ایف کے زیرِ اہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب 15اکتوبر 2015 کو اسلام آباد میںمنعقد کی گئی، جس میں وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ و انسدادِ منشیات میاں بلیغ الرحمان مہمانِ خصوصی تھے۔ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل خاور حنیف نے مہمانِ خصوصی اور دیگر شرکاءکو خوش آمدید کہا۔ تقریب کے شرکاءمیں بین الاقوامی رفقاء، غیر ملکی نمائندے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدیداران ، سول سوسائٹی ، قومی ہیرو، تعلیمی اداروں کے نمائندگان اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ ڈی جی اے این ایف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2014-15 میں اے این ایف نے 1337مقدمات درج کئے ، 71غیر ملکیوں سمیت 1642ملزمان کو گرفتار کیا ، منشےات کی اسمگلنگ مےں ملوث 42ملکی وغےرملکی تنظےموں کانےٹ ورک توڑااور 345.54 ٹن منشیات برآمد کی جس کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 5کھرب74ارب 1کروڑ24لاکھ50ہزار ہے۔ اے این ایف کی کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اے این ایف کی عملداری محض منشیات ضبط کرنے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ایک اہم مقصد ہے۔ 2014-15میں اے این ایف کے مقدمات میں شرح سزاےابی 89فیصد رہی جس میں 5ملزمان کو سزائے موت،65 کو عمر قید اور 556کو دیگر سزائیں سنائی گئیں۔انہوں نے بتاےا کہ اے این ایف صرف نفاذ قانون میں ہی نہیں بلکہ اپنے ہم وطنوں کی ہمدردانہ خدمت میں بھی پیش پیش ہے، جس کے تسلسل مےں اسلام آباد کوئٹہ اور کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے قائم کردہ مراکز میں منشیات سے متاثرہ افراد کو علاج معالجے اور قیام و طعام کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان مراکز میں سال2014-15کے دوران 1484افراد کا مفت علاج کیا گیا جن میں سے 473کو اسلام آباد ، 324کوکوئٹہ اور 687افراد کو کراچی کے مراکز میں علاج و بحالی کی سہولیات فراہم کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اے این ایف عوام الناس کو منشیات کے خلاف آگاہی مہیا کرنے میں بھی مصروف عمل ہے جس کے تحت 399مختلف قسم کی آگاہی سرگرمیاںعمل میں لائی گئیں جن میں تعلیمی اداروں میں لیکچر، فری میڈیکل کیمپ، کھیلوں کے مقابلے، موسیقی کے پروگرام، مصوری کے مقابلے اور منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لئے شائع شدہ مواد کی تقسیم شامل ہے۔تقریب کے اختتام پر 320.50ٹن منشیات نذرِ آتش کی گئیں جس میں 70665.0511کلوگرام افیون، 1326.930کلوگرام مارفین، 12092.674کلوگرام ہیروئن، 176509.673کلوگرام چرس، 27.13کلوگرم کوکین، 3.452کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن، 1790.56کلوگرام ایمفیٹامائن، 163.840کلوگرام بھنگ، 4943.12لٹر ایسیٹک این ہائیڈرائیڈ ، 46769.98کلوگرام خام چرس اور 6189.95کلوگرام ممنوعہ کیمیائی مواد شامل ہے۔ نذرِ آتش کی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں 2ارب 25کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ اے این ایف کے زیرِ اہتمام لاہور ، کراچی اور کوئٹہ میں بھی منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقاریب منعقد کی گئیں جن میں بالترتیب ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر جاوید برکی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے بطورِ مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔