لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ اپنی لکھی ہوئی کتاب پرویز مشرف سمیت پاکستان اور بھارت کے بڑے رہنماﺅں کو بھجوائی ہے لیکن کسی جانب سے کوئی اعتراض نہیں آیا کہ میں نے اس میں غلط بیانی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کو بھی کتاب بھجوائی ہے انہوں نے ایک خط لکھا ہے لیکن وہ کسی اور نوعیت کا ہے میں اس وقت اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ۔