ٹوبہ ٹیک سنگھ(نیوزڈیسک)کمالیہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ امر شہزاد نے توہین صحابہ کے مبینہ مجرم کو 2 سال قیدِ بامشقت اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔مجرم حسنین رضا کو 2 سال قبل چک 739 گ ب کے موذن قاری سلیم ڈوگر کی شکایت پر کمالیہ صدر پولیس کی جانب سے پاکستان پینل کوڈ (پی پی پی)کی دفعہ 298 اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔شکایت گزار نے الزام لگایا تھا کہ حسنین رضا نے اپنے فیس بک پیج پر پیغمبر اسلام حضرت محمدۖ کے ساتھیوں کے گستاخانہ خاکے پوسٹ کیے تھے۔حسنین رضا کو سخت سکیورٹی میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جنھوں نے اسے 2 سال قید بامشقت ا25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔