کراچی(نیوزڈیسک).وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہےکہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں یہ ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات ہیں اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ انتخابات صاف اور شفاف ہو ۔کراچی میں میڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں ہوگی ، ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کے خلاف سب مل گئے، بلدیاتی انتخابات میں بھی وہ سب کو شکست دیں گے ۔ایک سوال پر وزیراعلی نے کہاکہ کالا باغ ڈیم کا شوشا سیاسی اسٹنٹ ہے۔ –