اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی پولیس کو500بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی . آرمی چیف راحیل شریف نے قومی ایکشن پلان اور ٹارگٹ آپریشن میں دہشت گردوں او ر جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی کیلئے کراچی پولیس کو پانچ سو بلٹ پروف جیکٹس فراہم کردی ۔یاد رہے کہ جب سے دونوں آپریشن شروع ہوئے ہیں اس وقت سے اب تک دو سو چون پولیس والے دہشت گردوں تخریب کاروں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے صحافی عبدالرﺅف چوہدری کے مطابقجس پر سندھ پولیس نے آرمی چیف سے پولیس کے لئے بلٹ پروف جیکٹس فراہم کرنے کی استدعا کی تھی جس پر آرمی چیف نے پانچ سو بلٹ پروف جیکٹس سندھ حکومت کے حوالے کردی ہیں۔آئی جی غلام حیدر جمالی نے پانچ سو بلٹ پروف جیکٹس گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں ناکوں اور چوکیوں پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں اور افسران کوفراہم کردی ہیں تاکہ دہشت گردوں ،تخریب کاروں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہتر کارروائی ہوسکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں