لاہور (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ پنجاب نے وزیر اعظم نواز شریف اور امیر جماعت الدعوة حافظ سعید پر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی جانب سے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ، ایڈیشنل آئی جہ سپیشل برانچ اور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر اور ڈی آئی جی وی وی آئی پی سیکیورٹی کو اہم سیاسی شخصیت اور امیر جماعت الدعوة کی سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق”را“ اس کاروائی کے لئے ملک میں موجوددو کالعدم تنظیموں کو استعمال کر سکتی ہے جن میں تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی شامل ہیں، مراسلے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان دونوں کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ”را“ کی طرف سے کی جارہی ہے۔