اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد میں مسلم لیگ نواز کے رہنما آمنے سامنے آ گئے ، چودھری شیر علی کا کہنا ہے کہ رانا ثنا قاتل ہیں ، ہم نے جھنڈی دکھائی تو انہیں لاہور میں گھر لینا پڑے گا،فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری شیر علی کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کے ذریعے کارکنوں کی تذلیل کی جا رہی ہے ، رانا ثنا اللہ سب سے بڑے قانون شکن ہیں ، وزیر قانون پنجاب نے فیصل آباد میں بیس بندے مروا دیئے۔ہم نے جھنڈی دکھائی تو رانا ثنا اللہ کو لاہور میں گھر لینا پڑے گا ، چودھری شیرعلی نے کہا وہ جلد ہی جعلی شیر کی دم اورکان کاٹ دیں گے ، ٹوکرے کے نیچے سے چوزے نکل گئے تو برا حال ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کل کے لڑکے کہتے ہیں ہمیں ن لیگ سے نکال دو تو نکال دو۔ انہوں نے خبردار کیا اگر انہوں نے جھنڈی لہرائی تو وزیر قانون کو بھی لاہور ہی رہنا پڑے گا۔انہوں نے شعلہ بیانی میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ، ان کا کہنا تھا شہباز شریف لاہور نہیں سنبھال سکتے ، چودھری شیر علی نے لیگی قیادت کو مخاطب ہو کر کہا وہ جعلی شیر کی جلد ہی کان اور دم کاٹ دینگے۔ چودھری شیر علی نے آخر میں یہ دھمکی بھی دے ڈالی کہ گھیراو¿ کرنا عورتوں کا کام ہے ، وہ مردوں والا کام کر کے دکھائیں گے۔