اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل نتھیا گلی کا دورہ کریں گے،عمران خان نے سیاست دانوں کے زیر استعمال ریسٹ ہاﺅسز کوعوام کیلئے کھو لنے کیلئے خیبر پختوا حکومت کو انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔جمعرات کے روز ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان ایک روزہ دورے پر نتھیا گلی کا دورہ کریں گے اور وہاں پر سیاست دانوں کے زیر استعمال ریسٹ ہاﺅسز کو محکمہ سیاحت کے حوالے کریں گے ،عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کرنے جارہی ہے ،ریسٹ ہاﺅسز سیاست اپنے مفاد کیلئے استعمال کرتے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ،صوبے میں تمام ریسٹ ہاﺅسز عوام کی پہنچ میں ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے ریسٹ ہاﺅسز کو سیاست دان اپنے مفاد کے لئے استعمال کررہے ہیں یہ سیاست دانوں کی نہیں بلکہ عوام کی جاگیر ہے ہم نے الیکشن سے قبل ریسٹ ہاﺅسز کو عوام تک رسائی کیلئے وعدہ کیا تھا جو ہم پورا کرنے جارہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں