پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سابق فوجی سپہ سالار پرالزامات ،ن لیگ کا عمران خان سے معافی کا مطالبہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
LAHORE, PAKISTAN, OCT 31: Former National Reconstruction Bureau (NRB) Chairman, Daniyal Aziz addresses a press conference at Lahore press club on Monday, October 31, 2011. (Babar Shah/PPI Images).
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہاہے کہ سابق فوجی سپہ سالار کو گاڑی دینے کے الزامات پرعمران خان معافی مانگیں، پی ٹی آئی نے اداروں کی تذلیل روایت بنالی ہے، ملکی اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا تمام اداروں کے بعد پاک فوج کوبھی نہیں چھوڑا،ہار تسلیم کرنے کی بجائے اداروں پرچڑھائی کررہے ہیں، بے بنیاد الزامات افسوسناک اورقابل مذمت ہے، ان کی نظروں میں جو شوکت خانم کی گنگا سے نہا کرآئے وہ پاک صاف ہے۔بدھ کو پی آئی ڈی میں پی آئی او راﺅ تحسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان نے تہمت لگائی کہ فوج کے سابق سپہ سالار کوبی ایم ڈبلیو دی گئی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اداروں کی تذلیل روایت بنالی ہے ملکی اداروں کو براہ راست نشانہ بنارہے ہیں لاہور کے انتخاب میں بیلٹ پیپر فوج کی نگرانی میں چھپوائے گئے ان کے کہنے پر کیمرے لگوائے گئے علیم خان نے خود کہاکہ الیکشن منصفانہ ہورہے ہیں اس کے باوجود عمران خان نے الزامات لگائے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے ہار تسلیم نہیں ہورہی ہر کام ان کی مرضی کے مطابق ہوا اس کے باوجود الزامات لگائے گئے کہ پاک فوج کے سابق سپہ سالار کو پی ایم ڈبلیو دی گئی الیکشن میں ہار تسلیم کرنے کی بجائے تہمت لگائی اپنی بدکلامی میں پاک فوج کو بھی شامل کرلیاہے جس کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے عدلیہ کیلئے شرمناک کالفظ استعمال کیا پھر بعد میں سپریم کورٹ جاکرمعافی مانگی اور لکھ کردیا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کرینگے آج پھر انہوں نے آر اوز پربدعنوانی کاالزام لگایا اورکہا کہ یہ سب ملے ہوئے تھے الیکشن کمیشن کے بارے میں بھی یہی کہاگیا اور کہاکہ ووٹر لسٹیں تبدیل کی گئیں جبکہ الیکشن کمیشن واضح کرچکا ہے کہ ایک ایک ووٹر لسٹ چیک کی گئی ہے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی عمران خان نے بغیر ثبوت اور بغیر تفتیش کے الزام لگا کرکہنا شروع کردیا ہے انہوں نے پولنگ والے دن ٹویٹ کیا کہ انتخابات ففٹی ففٹی چل رہے ہیں لوگ باہرآئیں ان کی اہلیہ نے پیغامات ارسال کئے کیایہ کمپین نہیں تھی آج ان کے جلسے میں ہر کوئی رو رہاتھا کوئی پرچم نہیں لہرارہاتھا علیم خان پر ایف آئی اے کے مقدمات ہیں اگر کوئی شوکت خانم کی گنگا میں نہائے تو ساری حرکات اس کی پس پردہ ہوجاتی ہیں اور وہ ان کی نظروں میں پاک صاف ہوجاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کے انتخاب میں کتنے ووٹوں کے پیچھے موٹرسائیکل اور نوٹ دیئے گئے عمران خان کو اس کا بھی پتہ ہوگا سیلفی گروپ انہوں نے ایجاد کیا ان کے سیکرٹری جنرل کو وجیہہ الدین کمیشن مستر د کرچکا ہے ا س کے باوجود انہوں نے اس کو نہیں نکالا کیونکہ جہازکاسفرانہیں آرام نہیں لینے دیتا انہوں نے کہاکہ عمران خان پاک فو ج، وزیراعظم، عدلیہ، الیکشن کمیشن ،ووٹروں اورعوام سے معافی مانگیں انہوں نے جتنے الزامات لگائے وہ سب غلط ثابت ہوئے عمران بے بسی کاشکار ہے بلدیاتی انتخابات میں بھی ان کابراحال ہے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں آج شرح مہنگائی سب سے کم ہے معتبراداروں نے اس کی تصدیق کی ہے یہ بغیر ثبوت کے باتیں کررہے ہیں ہار تسلیم کرنے کی بجائے اداروں پر چڑھائی کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…