کراچی(نیوز ڈیسک)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نےداعش کے 53دہشت گردوںکی فہرست سے متعلق شائع ہونے والی خبر کی تردید کردی ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خبر میں کوئی صداقت نہیں، پولیس نے داعش کے دہشت گردوں سے متعلق کوئی فہرست جاری نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کی جانب سے داعش کے 53 دہشت گردوں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔