اسلام آباد (آن لائن) ملک کی اہم ترین شخصیات کی زندگی کو لاحق خطرات میں اضافہ کی وجہ سے مذکورہ شخصیات کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، وزیر داخلہ چودھری نثار ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ شیرپاﺅ ، قائم علی شاہ ، زاہد خان اور دیگر افراد کو غیر ضروری مصروفیات اور طویل سفر بذریعہ سڑک کے کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد کو اپنی سیاسی سرگرمیاں بالخصوص جلسہ جلوس اور ریلیوں میں شرکت سے اجتناب کرنے کو کہا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد وزیر اعلی پنجاب ، رانا ثناءاللہ اور حمزہ شہباز کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بعض عالمی طاقتوں اور ممالک کے لئے پریشان کن ہے اور پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں ایک برادر خلجی ملک کا دارالحکومت پاکستان مخالف سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے ۔