اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان نے بھارت کے اپنی سر زمین پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کر نے اور جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ بھرپور انداز میں اٹھانے کےلئے بھی حکمت عملی مرتب کرلی،پاکستان نے افغانستان پر واضح کر دیا ہے کہ طالبان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ افغان حکومت نے خود کر نا ہے تاہم اسے چین اورامریکہ کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کر نا چاہیے اور یہ ممالک پاکستان کےلئے جو کر دارتجویز کرینگے پاکستان ادا کر نے کےلئے تیار ہے جبکہ دوسری جانب ۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق امن اور مفاہمت کے حوالے سے پاکستان نے افغان حکومت کو اس کی پالیسی میں تعاون کا یقین دلایا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ خود افغان حکومت کو کرنا ہوگا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ امریکہ اور چین کو امن اور مفاہمت کے عمل میں ساتھ لیکر چلا جائے تاکہ اسے بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہو ۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر افغان حکمران فوجی کارروائی کو ناگزیر سمجھتے ہیں تو اس حوالے سے بھی بات چیت کے ذریعے فیصلہ ہونا چاہیے پاکستان مخلصانہ طورپر ہر معاملے میں تعاون کریگا ۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہاکہ ہماری اطلاعات کے مطابق بعض طالبان جنگجو حال ہی میں پاکستان چھوڑ گئے ہیں کیونکہ انہیں یہ وارننگ دی گئی تھی کہ وہ افغان سرزمین پر گڑ بڑکےلئے پاکستان کی سر زمین کو استعمال کر نا بند کر دیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ افغانستان کی سر زمین پر بھی اس کی جنگ نہیںلڑے گا اس حوالے سے افغان حکومت کو ہی کر دار ادا کر نا ہوگا ۔حکام نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کی پاکستان کی مداخلت کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام نے حکمت عملی بنالی ہے تاکہ پاکستان کا کیس عالمی ادارے میں موثر انداز میں پیش کیا جاسکے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس شواہد حاصل کرلئے ہیں جو عالمی ادارے کو پیش کئے جائینگے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت سے تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے لیکن بھارت کو اس کےلئے اپنا جارحانہ رویہ اور پاکستان میں مداخلت ختم کر نا ہوگی ۔بھارت پاکستان کے خلاف بھرپور پراپیگنڈے میں مصروف ہے جبکہ وہ خود پاکستان کے خلاف افغان سر زمین کو استعمال کررہا ہے جس کے ثبوت پاکستان حاصل کر چکا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک جامع خطاب ہوگا جس میں مسئلہ کشمیر ¾افغانستان کی صورتحال ¾ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں ¾ہمسائیہ ممالک سے تعلقات اور مشرق وسطیٰ و جنوبی ایشیاءکی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی جائیگی ۔
بھارتی مداخلت،پاکستان کا اقوام متحدہ میں اہم اقدام کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































