لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا جب کہ کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں 15 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ شدید بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا اور 122 فیڈر بھی ٹرپ کر گئے جس کے نتیجے میں متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں کوٹ لکھپت، فیروزپور روڈ، اچھرہ، سمن آباد، مسلم ٹاو¿ن، قذافی اسٹیڈیم، جوہر ٹاو¿ن، گنگا رام اور دیگر شامل ہیں جب کہ ریسکیو ذرائع کے مطابق رائے ونڈ روڈ پر تیز بارش کے باعث عمارت کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب طوفانی بارش کے باعث اسلام آباد سےلاہور پہنچنےوالی پرواز کو واپس بھجوا دیا گیا جب کہ پی ا?ئی اے کی پرواز پی کے 653 لاہور پہنچ گئی تھی جسے ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ ملی، اسی طرح بارش کے باعث ایئرپورٹ کے دونوں فیڈر بند ہوگئے جس کے فوری بعد ایئرپورٹ پرآپریشن جاری رکھنے کے لئے جنریٹر آن کردینگے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 74 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے اور ا?ئندہ 24 گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ صرف ایئرپورٹ پر 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے