اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی جی پنجاب کے’ حقیقی بھائی“ کی بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کی” حقیقی کہانی“ سامنے آگئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ ہولڈر اور آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا کے حقیقی بھائی اعجاز احمد سکھیرا تحصیل دیپالور کی یوسی 135 سے بلا مقابلہ منتخب ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق جہاں پہلے تو کسی جماعت کے امیدوار کو ”مقابلہ“ کرنے کی ہمت ہی نہیں ہوئی کیونکہ وہ ”مقابلہ میں پار“ نہیں ہونا چاہتے تھے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر نے ہمت کرکے اعجاز احمد سکھیر ا پینل کے خلاف کاغذات جمع کروا دئیے جس کے بعد مبینہ طور پر پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات جمع کروانے کے بعد”محبت“ کا پیغام بھیجا گیا جسے مرتے کیا نہ کرتے”قبول“ کرنا پڑا۔سیاسی حلقوں کے مطابق اعجاز احمد سکھیرا کو چیئرمین ضلع کونسل بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضلع اوکاڑہ کی تحصیلوں بصیر پور،دیپالپور اور یجرہ شاہ مقیم کے صدر تھانوں میں آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے قریبی رشتہ دار تعینات ہیں جبکہ سیاسی اثر و رسوخ ہونا لازمی امر ہے۔اس طرح پاکستان مسلم لیگ ن کی یہ پانچویں سیٹ ہے جہاں چیئرمین یوسی بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور کی یوسی107 میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے خواجہ احمد حسان وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین ہوتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا۔ اسی طرح وہاڑی سے زاہد دولتانہ،کڑوپکا سے میاں راجن سلیمان اور ملک احمد نواز سب کے مقابلے پر صرف پی ٹی آئی والے ہی رہ گئے تھے جس کو ”محبت“ کے ساتھ سیاسی طور پر بٹھایا اور علاقائی سیاست میں خاموش کرادیا گیا۔

مزید پڑھئے:خیبرپختونخوا،تحریک انصاف نے متعددمنتخب ارکان پارٹی سے نکال دیئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…