پشاور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزرفضل خان نے کہا کہ 52 کونسلروں کی پارٹی رکنیت ختم کردی،کونسلرشپ سے ہٹانے کیلیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجوادیا ہے ۔صوبائی آرگنائزر تحریک انصاف فضل خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے52 کونسلروں کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے،کونسلرشپ سے ہٹانے کیلیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجوادیا گیا ہے ۔فضل خان نے کہا کہ فارغ کیے گئے کونسلروں کا تعلق 6اضلاع سے ہے، فارغ کیے گئے منتخب نمایندوں میں ایبٹ آباد کےضلع ناظم سردارشیربہادربھی شامل ہیں