ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا اسپیکر اور سیاستدانوں کو نوٹس دینے کی خبریں ہیں لیکن انہیں اب تک نوٹس نہیں ملا ، اگر عدالت نے انہیں بلایا تو وہ ضرور جائیں گے۔کسان پیکیج پر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے زرعی شعبے کو تباہ کر دیا، سندھ حکومت کے پاس آج بھی گندم کی ایک کروڑ60 لاکھ بوریاں پڑی ہیں،حکومت کا کسان پیکیج جھوٹ کا پلندہ ہے جسے ہم رد کرتے ہیں، کسان پیکیج اتنا پیچیدہ ہے کہ وزیراعظم خود بھی اسے سمجھ نہیں سکتے، وزیراعظم نواز شریف اگر مخلص ہیں تو وہ کسانوں کوامدادی قیمت دیں، کسان پیکیج حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں نقصان پہنچائے گا۔کسان پیکج کے بیشتر نکات بجٹ تقریر میں شامل ہیں، ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہاکہ کارگل پر آج بھی پرویز مشرف کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کے پوسٹرزاوربینرزسے کسی کوپریشان نہیں ہوناچاہیے، عوام ان سے محبت میں ایسا کر رہے ہیں جب کہ آرمی چیف اچھا کام کر رہے ہیں تو ان کی حمایت بھی کرنا چاہئے۔