اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

کارگل آپریشن پر مشرف کا کورٹ مارشل ،پیپلزپارٹی نے نیا معاملہ اٹھادیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ آرمی چیف کے پوسٹرزاوربینرزسے کسی کوپریشان نہیں ہوناچاہیے .اچھا کر نے پر پاک فوج کے سربراہ کی حمایت کر نی چاہیے . کارگل پر آج بھی پرویز مشرف کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے .سیاستدانوں نے ملک کو آئین اور ایٹم بم دیا کرپشن تو آمریت کی پیدا وار ہے.وزیر اعظم نواز شریف کو نہیں جمہوریت بچانے کی بات کررہے ہیں . سیاست دانوں کا احتساب انتخابات کے ذریعے ہوناچاہیے .چیئرمین سینیٹ رضا ربانی میرٹ پر ڈٹ جانے والے انسان ہیں، ایم کیو ایم کے استعفوں پر کیا رولنگ دیں گے کچھ کہہ نہیں سکتے . عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے .حکومت کا کسان پیکیج جھوٹ کا پلندہ ہے جسے ہم رد کرتے ہیںجمعرات کو پارلیمنٹ ہاو ¿س اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم نوازشریف نہیں جمہوریت کو بچانے کی بات کررہے ہیں۔ ملک کو آئین اور ایٹم بم سمیت سب کچھ سیاست دانوں نے دیا، وہ سمجھتے ہیں کہ سیاست دانوں کا احتساب انتخابات کے ذریعے ہونا چاہیئے۔ وزیراعظم نواز شریف کی ناکامی دیگر سیاسی جماعتوں کو آئندہ انتخابات میں کامیابی دے گی۔ ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی میرٹ پر ڈٹ جانے والے انسان ہیں، ایم کیو ایم کے استعفوں پر وہ کیا رولنگ دیں گے کچھ کہہ نہیں سکتے۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…