سوات(نیوز ڈیسک) سوات میں ملالہ حملہ کیس کے سرکاری وکیل سعید نعیم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ، سعید نعیم صوفی محمد اور ملا فضل اللہ کیخلاف مقدمات کی بھی پیروی کرچکے ہیں ، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے سینئر پبلک پراسیکیوٹر اور ملالہ یوسفز ئی حملہ کیس کے سرکاری وکیل سید نعیم خان پر قاتلانہ حملہ کیاگیا ، نامعلوم حملہ آوروں نے ان کے گھر کے قریب فائرنگ کی جس سے وہ بال بال بچ گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، سعید نعیم ملالہ یوسفزئی حملہ کیس میں وکالت کے علاوہ صوفی محمد اور ملا فضل اللہ کیخلاف مقدمات میں بھی سرکار کی جانب سے مقدمات کی پیروی کرچکے ہیں