لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے گلو بٹ کی ضمانت کیلئے دائر درخواست خارج کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کے روبرو دلائل دیتے ہوئے گلو بٹ کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کو حقائق سے برعکس سزا دی گئی ۔ جس مقدمہ میں گلوبٹ کو سزا دی گئی ۔ اس حوالے سے کسی نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی ۔ سانحہ ماڈل ٹاون میں گلوبٹ نے چند گاڑیوں کے شیشے توڑ ے جس پر گیارہ سال قید کی سزا ءدی گئی ، وکیل نے عدالت سے گلوبٹ کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی ۔