کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی سٹیل مل میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق سٹیل مل کے فرنس بلاسٹ میں گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ سے ڈپٹی منیجر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ واقعے کے فورا بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا اور آگ پر بھی قابو پا لیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے