اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن کبھی مسافروں کو چھوڑ کر آجاتی ہے اور کبھی کہیں کہ مسافر کو کسی دوسرے ایئرپورٹ پر اتار دیتی ہے لیکن اس بار پی آئی اے تمام مسافروں کو تو لے آئی لیکن ان کا سامان چھوڑ کر آ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق جدہ اور مسقط سے آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کو تو لے آئی لیکن ان کا سامان وہیں چھوڑ آئی۔ مسافروں نے جب ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنے سامان کے حوالے سے حکام سے پوچھا تو انہیں پتہ چلا کہ ان کا سامان تو جدہ اور مسقط میں ہی رہ گیا ہے۔پی آئی اے حکام کی لاپرواہی کے پر مسافروں نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاو¿نج پر احتجاج کیا جا رہا ہے لیکن مظاہرین کی داد رسی کے لئے پی آئی اے حکام موجود ہی نہیں۔