جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سندھ میں دہشتگردی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 167 مدارس بند

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت سندھ نے دہشت گردی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 167 مدارس کو بند کر دیا گیا۔ سندھ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ حکومت سندھ نے غیر رجسٹرڈ اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث مدارس کے خلاف کاروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ دہشت گردی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 167 مدارس کو سیل کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں 27، حیدر آباد 21، میرپور خاص 17، لاڑکانہ 34، شکارپور میں 23 مدارس سیل کئے گئے۔ سیل کئے گئے مدارس چلانے والے 27 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے۔ سندھ میں مدارس کی کل تعداد 9590 ہے۔ رجسٹرڈ مدارس 6503 جبکہ غیر رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 2920 ہے۔ غیر رجسٹرڈ مدارس میں 5 لاکھ 17 ہزار 596 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ حکومت نے 6503 رجسٹرڈ مدارس میں سے 3662 مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی۔ جیو ٹیگنگ سے مدارس کو انٹرنیٹ پر سرچ کیا جا سکتا ہے۔ جیو ٹیگنگ والے 2122 مدارس کراچی جبکہ 1548 حیدر آباد میں ہیں۔ ادھر حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن اور دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف ایکشن کے لئے علماء اور حکومتی نمائندوں کی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔ مدارس کے نصاب میں تبدیلی اور غیر ملکی طلباء کے ڈیٹا بیس کی تیاری کا عمل بھی شروع کر دیا ہے جو اگست 2016 تک مکمل کیا جائیگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…