اٹک(نیوز ڈیسک) کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی۔ جس سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں تحصیل اسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد 10 زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔