ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ میں سیاسی انتشار

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاہم جنرل راحیل شریف کے اتوار کو خطاب کے بعد وزیر اعظم کے پاس قومی ایکشن پلان کی حمایت کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا، اس خطاب میں آرمی چیف نے قومی ایکشن پلان ،دہشت گردی کے خلاف، اور اس کےہمدردوں، حامیوں اور اسکی مالی معاونت کرنے والوں خلاف پختہ عزم کا اظہار کیا، اور کراچی اور بلوچستان میں خصوصی طورپر کامیابی کا تذکرہ کیا۔ یہ شاید ایم کیو ایم کے لیے بھی اچھی خبر نہیں ہے ، جس نے معاہدے کے قریب پہنچ کر خود کو مذاکرات سے علیحدہ کرکے تذویراتی غلطی کی۔ جیسا کہ شاہ صاحب دبئی میں ہیں، وہ سمجھتے ہیںکہ انکے وزرا اورسیکریٹریوں بمشول چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کے خلاف سیکٹروں انکوائریوںکی وجہ سے ان کی حکومت عملی طورپر مفلوج ہوچکی ہے۔ سندھ سیکریٹریٹ اور سرکاری محکموںمیں غیریقینی کا ماحول ہے۔شاہ صاحب بھی پریشان ہیںکہ نیب اور ایف آئی اے تک انکے اپنے ہی وزرااور سیکرٹر یوں کےحوالےسے معلومات ان سے چھپا رہے ہیں،جبکہ ان کے محکموں کےافسران کے خلاف کارروائی کےلیےان کی اجاز ت نہیں لی جارہی ہے۔شاہ صاحب اپنے جماعت کے ساتھیوں کے ساتھ نجی گفتگو میں یہ محسوس کرتے ہیں کہ پارٹی کچھ سیاسی فیصلے کرنے کے قابل نہیںہے۔انہوںنےاچھی شہرت نہ رکھنے والے افسران کی متنازع ترقیوں اور تعیناتیوں میں اپنی جماعت کے کچھ رہنماؤں کے کردار پر بھی تنقید کی۔ وہ اپنی کابینہ کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر بہت زیادہ شرمندہ ہیں، جن کے بارے میں کئی ایک کا خیال ہے کہ وہ ان ہی کی اس رپورٹ پرپاکستان آئے کہ کچھ نہیں ہوگا۔ ان کی گرفتاری سے ایک روز قبل وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کو کہاکہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف شواہد اتنے ٹھوس نہیںہیں کہ انہیں گرفتارکیا جائے، لیکن پھر بھی وہ گرفتارہوگئے۔ شاہ صاحب کو ڈاکٹر عاصم سمیت کسی کی بھی اس ضمن مدد کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ قبل ازیں ، انہوں نے شکایت کی تھی کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود نیب اور ایف آئی اے نےانکے وزرا اور سیکرٹریوں کےحوالےسے انکوائری کا معاملہ حل نہیں کیا۔اس لیےوہ اپنی حکومت کی ٹوٹ پھوٹ کی رپورٹ لےکر دبئی گئے ہیں، وہ وزارتوں اورسیکرٹریوں کے عہدوں پر نئے چہروں کےخواہاں ہیں بصورت دیگر وہ اپنے رہنماؤں کو بدترین حالات کے سامنے تیار رہنے کےلیے خبردار کریں گے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کو بلدیاتی انتخابات کےلیے بھی

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…