جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ٹرک چلا کر میٹروبس کا ٹیسٹ پاس کرنے والی 53سالہ خاتون

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاشی حالات کی گاڑی رکی توڈرائیونگ سیکھ لی۔ مختلف گاڑیوں کےبعد اینٹوں سے لداٹرک چلایا، میٹرو بس چلانے کاٹیسٹ پاس کرلیا، ڈرائیونگ اسکول بھی چلاتی ہیں، یہ عزم وہمت کی پیکرخاتون 53سالہ بیگم شمیم اختر ہیں جن کے معاشی حالات کی گاڑی رکنے لگی توانہوں نے پیشہ ورڈرائیور بن کر مشکلات کوشکست دینے کی ٹھان لی۔ رزقِ حلال کی تلاش میں شمیم نے وہ کردکھایا جو کرنا آسان نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک دودنوں کی بات نہیں، 2013ء سےٹرک چلا رہی ہوں، 7ہزار اینٹوں سے بھرا ٹرک چلا کر بہت فخر کرتی ہوں کہ خالص مردوں کا کام کر رہی ہوں،اسی کے ذریعے تین بیٹیوں کی شادی بھی کی۔ خاوندصنعت و پیداوار کی وزارت سے بطور مالی ریٹائر ہوا تو چار بچوں کی ماں نے پہلےڈرائیونگ سیکھی، پھر مختلف گاڑیاں چلا کراپنا اورخاندان کاپیٹ پالنےکےساتھ بچوں کوتعلیم بھی دلوائی۔ اسلام کے مضافات میں اینٹوں سے لدا ٹرک چلانے والی شمیم جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس چلانے کا ٹیسٹ بھی پاس کر چکی ہیں۔ ان کاکہنا ہےکہ وہ پی ایس وی لائسنس حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں اور اب منتظر ہے سرکاری ملازمت کی۔ حالات کے نشیب و فراز سے مقابلہ کرتی شمیم بیگم نہ صرف پاکستانی خواتین بلکہ پورے معاشرے کے لیے اعظم و ہمت کی بہترین مثال ہیں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…