درالحکومت مےں اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کی تکمےل سے ٹرانسپورٹ کلچر مےں تبدےلی آئے گی۔مفاد عامہ کے اس شاندار منصوبے کو نہاےت شفاف طرےقے سے برق رفتاری سے پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ لاہور اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے پر پنجاب حکومت کی پوری ٹےم نے بے پناہ محنت کی ہے اورےہ منصوبہ عوام کے لئے آمد ورفت مےں آسانےاں پےدا کرے گا۔وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ منصوبے کے اعلی معےار کوہر قےمت پرےقےنی بناےا جائے ، تعمےراتی کام کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہےں ہوگا۔انہوںنے کہا کہ تعمےراتی کام کے دوران عالمی معےار کے حفاظتی انتظامات ہونے چاہئےں۔ٹرےفک رواں دواں رکھنے کےلئے بھی ابھی سے جامع منصوبہ بندی کرلی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوںنے کہا کہ تعمےراتی کام کے دوران عوام کی سہولت کےلئے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے ۔روٹ پرےوٹلےٹی سروسز کو ہٹانے کےلئے تمام متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے مربوط انداز مےں کام کرےں۔مےں ہر ماہ ذاتی طورپردوبار اورنج لائن مےٹروٹرےن منصوبے پر پےش رفت کا جائزہ لےنے کےلئے سٹےرئنگ کمےٹی کے اجلاس کی صدارت کروں گا۔انہوںنے کہا کہ تعمےراتی کام مےں استعمال ہونےوالے مٹےرےل کی باقاعدہ سرٹےفکےشن ہوگی۔چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، کمشنر لاہور ڈویژن، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی نیسپاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟راناسکندرحیات کا بڑا اعلان
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
-
سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
-
پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے والے مجید چوہدری کون ہیں؟
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے
-
خوشخبری!نئے سال میں CG 125 اورسی ڈی 70 جدید خصوصیات کے ساتھ پیش،قیمتیں بھی سامنے آگئیں
-
عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر انکی بیٹی کا ردعمل آ گیا
-
موسم سرما کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
-
سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ
-
سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
-
اسلام آباد، یونیورسٹی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر کلاس فیلو کی زیادتی
-
پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عینی شاہد بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات



















































