اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر صحافی روف کلاسرا کے مطابق ایم کیو ایم قربانی کی کھالوں سے اڑھائی ارب روپے سالانہ کماتی ہے ۔نجی ٹی وی پروگرا م میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری ایدھی سنٹرز میں قربانی کی کھالیں جمع کراتے ہیں لیکن ایم کیو ایم والے وہاں سے بھی کھالیں چھین کر لے جاتے ہیں ۔یاد رہے کہ اس مرتبہ عید الاضحی پررینجرز کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے