لاہور(نیوزڈیسک)گدھے کی کھال اور ہڈیوں کی ایکسپورٹ کے باعث پنجاب میں ایک سال کے دوران گدھوں کی قیمت تقریباً دُگنی ہوگئی، نرخوں میں اضافے کے باعث چوری میں بھی اضافہ ہوا۔ماہرین کے مطابق ایک سال کے دوران پنجاب میں گدھے کی اوسط قیمت 18 سے 20 ہزار سے بڑھ کر 30 سے 35 ہزار روپے ہو گئی۔ گدھے کی کھال اور ہڈیاں ویت نام، ہانگ کانگ اور چین کو ایکسپورٹ کی جارہی تھیں جہاں یہ جیلی اور جلد پر استعمال کی کریمیں بنانے میں استعمال
مزیدپڑھیئے:گدھوں کی حفاظت کیلئے پارکنگ سٹینڈ بنانے کا فیصلہ
ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گدھے کی کھال 10 سے 15 ہزار روپے جبکہ ہڈی 7 روپے کلو میں برآمد کی جارہی تھی۔ کچھ افراد گدھے کا گوشت بھی 300 روپے کلو میں فروخت کررہے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نرخوں میں اضافے کے باعث پنجاب میں گدھے چوری ہونے کے واقعات بڑھے اور رواں سال جنوری میں گدھے پالنے والوں نے چوری کے خلاف فیصل آباد میں مظاہرہ بھی کیاآج کل پاکستان میں گدھوں پرڈسکشن بہت زیادہ ہورہی ہے ۔گدھوں کے گوشت کامعاملہ تحریک انصاف