کراچی (نیوز ڈیسک)سابق کپتان جاوید میانداد کی گاڑی کوعقب سے آنے والی گاڑی نے مبینہ طور پر ٹکر ماردی۔ ایس ایچ او تھانہ گذری گزری عمران زیدی کے مطابق جمعرات کی شب قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کی گاڑی کو گذری کے علاقے میں عقب سے آنیوالی گاڑی نے ٹکر ماری ،ایس ایچ او کے مطابق واقعے کے وقت گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا او ر گاڑی میں ان کی فیملی سوار تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جاو ید میانداد تھانے پہنچ گئے اور اپنی فیملی سے خیریت دریافت کی۔ ایس ایچ او کے مطابق فریقین میں صلح ہونے کے بعد معاملہ رفع دفعہ ہو گیا