لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے حرام گوشت کی فروخت کے خلاف درخواست سزاﺅں میں اضافے کی بنیاد پر نمٹا دی۔حرام گوشت کی فروخت کے خلاف درخواست مقامی شہری چودھری مقصود کی جانب سے دی گئی تھی ،لاہور ہائی کورت میں کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ حکومت نے ناقص اور حرام گوشت کی فروخت کے قانون میں ترمیم کر دی ہے۔ سرکاری وکیل کے بیان پر درخواست کو نمٹا دیا گیا۔