اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد آنیوالی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم واپس برطانیہ روانہ ہوگئی ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم میں ڈیوڈ جونا تھن ، ایٹو رڈ مائیکل اور ڈینیل روٹن شامل تھے ۔ محسن علی نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ، محسن علی نے بتایا کہ وہ عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ہے ملزم کاشف نے اس کے سامنے عمران فاروق کو قتل کیا اور معظم علی نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ۔محسن علی نے بتایا کہ ہمیں عمران فاروق کو قتل کرنے میں ڈاکٹر عمران فاروق کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جس سے ہمیں معمولی چوٹیں آئیں ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے محسن علی کے خون کا نمونہ حاصل کرلیا ۔