کراچی (نیوز ڈیسک) سی آئی ڈی پولیس ٹھٹھہ نے حیدر آباد میں کارروائی کرکے سابق ڈی آئی جی موٹروے پنجاب کے بھانجے کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرنے والے سندھ کے وزیر شرجیل میمن کے منیجر کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس ٹھٹھہ نے حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں کارروائی کرکے موٹروے پنجاب کے سابق ڈی آئی جی بشیر میمن کے بھانجے آصف علی میمن کو اغوا کرنے کے بعد 75 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔