سکھر(نیوز ڈیسک) سکھر کے انسداد دہشتگردی عدالت نے تیز اب گردی کے ملزم ارسلان کو سزائے موت سنادی ، ملزم ارسلان سنجران نے سال 2009 میں لیڈی ہیلتھ ورکر پر تیزاب پھینکا تھا اور جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت نے سزاءسنائی ۔ تیزاب سے وہ جھلسنے کے بعد جاں بحق ہوگئی تھی ۔ ملزم کو تین لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزاءسنائی گئی ۔