لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں مضر صحت ، حرام اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کیخلاف محکمہ لائیو سٹاک کا کریک ڈاﺅن جاری ہے ، مختلف اضلاع میں کارروائی کرکے ایک سو دس من سے زائد مضر صحت گوشت ضبط کرتے ہوئے 23 ملزمان کو دھرلیاگیا ، پنجاب میں مضر صحت گوشت کی کھلے عام سپلائی اور فروخت ، محکمہ لائیو سٹاک بھی ایکشن میں آگیا ، حرام کام کرنے والے حکومتی چھری تلے آنے لگے ، لاہور میں محکمہ لائیو سٹاک نے گجر پورہ کرول گھاٹی اور ٹھوکر نیا زبیگ میں چھاپہ مارکر دوسوکلو سے زائد گوشت برآمد کرتے ہوئے نوافراد کو گرفتار کیا، شیخو پورہ میں بھی کارروائی کی گئی ، اور تیس من سے زائد مردہ جانوروں کا گوشت ضبط کرلیا گیا جو ہوٹلوں پر سپلائی کیلئے لے جایا جارہاتھا ، سرگودھا بھی انتظامیہ نے ایکشن لیا ، سلاٹر ہاﺅس جھال چھکیاں پر چھاپہ مار اور چالیس من گوشت برآمد کرکے چھ قصابوں کو گرفتار کرلیا ، راولپنڈی میں منڈ ی بہاﺅالدین سے لایاگیا بیالیس من مضر صحت گوشت فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، پانچ ملزمان گرفتار، دوفرار ہوگئے ، پنجاب کے مختلف اضلاع سے برآمد کیاگیا ، مضر صحت گوشت ٹیسٹ کیلئے لیبارٹریز بھجوادیاگیاہے ۔