اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالت نے گیتا کی حوالگی کے حوالے سے بھارتی وکیل کی درخواست مسترد کردی ہے۔بھارتی وکیل مومن ملک نے ایک این جی او کی مدد سے بھارت حوالگی کے لئے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ گینا غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہو گئی تھی اور گزشتہ 13 برس سے یہاں رہ رہی ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گیتا کو بھارت کے حوالے کیا جائے۔
مزید پڑھئے: عمران خان ریحام اور جمائمہ کے درمیان پھنس گئے
دوسری جانب فیصل ایدھی کے وکلاءکی جانب سے سے بھارتی وکیل کے موقف پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں گیتا کی بھارت حوالگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس حوالے سے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ قانونی نہیں ہے۔فیصل ایدھی کے وکلائ کا کہنا تھا کہ بھارت میں گیتا کے 5 دعوے دار خاندان سامنے آئے ہیں لہذا ہم چاہتے ہیں کہ بھارت جا کر ان خاندانوں کا ڈی این اے ٹیسٹ لیں اور پھر گیتا کو اس کے حقیقی رشتہ داروں کے حوالے کیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بھارتی وکیل مومن ملک کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں باقاعدہ طریقہ کار اپنانے کا حکم دیا ہے۔