کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور دوگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیاتھا لیکن ہسپتال پہنچنے پر زخمی دم توڑ گئے ۔ پولیس بھی حادثے کی جگہ پر موجود ہے ۔