اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کی ریگولر ائزیشن کمیٹی نے پہلے مرحلے کاکام مکمل کرلیا ، دوسرے مرحلے میں وفاقی وزارتوں اور اداروں میں کام کرنیوالے چار ہزار سے زائد ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے ستمبر کے تیسرے ہفتے سے زاتی شنوائی کا آغاز کیاجائیگا۔ ذرائع نے مقامی اخبار کو بتایا کہ کمیٹی پہلے مرحلے میں تمام وفاقی وزارتوں اور خود مختار ادارون سے کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے تفصیلی ریفنگ دی ہے اور جن ملازمین کے کیسز معیار پر پورا نہیں اترتے تھے ان کے نام فہرست سے خارج کردیئے گئے ہیں اور تمام وزارتوں اور اداروں میں چار ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کی فہرست کی گئی ہے ۔ ایکسپریس رپورٹر ملک سعید اعوان کے مطابق وزارتوں نے تاحال مکمل معلومات نہیں فراہم کیں تاہم معاملے کی نوعیت کے باعث جلد ہیرنگ کا فیصلہ کیاگیا ہے ذرائع نے بتایا کہ فہرستیں مرتب کرنے کے بعد اب کمیٹی ملازمین کو زاتی شنوائی کے حوالے سے وقت دینے اور بلانے پر غور کررہی ہے ذرائع کے مطابق پرسنل ہیرنگ میں عدالت جانیوالے ملازمین کے ہمراہ ان ملازمین کو بھی مدعو کیا جائیگا مختلف وزارتوں اور اداروں میں کام کررہے ہیں اور معیار پرپور ے اترتے ہیں تاکہ انہیں عدالت جانے کی ضرورت نہ پڑے ۔