اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت رواں مالی سال کیدوران صوبے بھرمیں مزید 30 پوسٹ آفسز قائم کیئے جائینگے ۔ ایکسپریس رپورٹر تنویر محمود راجہ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران صوبے کی 57 یونین کونسلوں میں بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے پیدا کی گئی ، 171 نئی سامیوں پر بھی میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں گی ۔ قومی اخبار کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے بلوچستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے اور وہاں کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کو بلوچستان کیلئے ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنیکی ہدایت کی ہے ۔ اس ضمن میں وزارت مواصلات کی طرف سے وفاقی حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پاکستان پوسٹ نے آغا ز حقو ق بلوچستان پیکج کے تحت صوبے کی 57 یونین کونسلوں میں بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے 171 نئی اسامیوں پیدا کی ہیں ۔ جن میں پوسٹل کلرک کی 57 پوسٹ مین کی 57 اور میل پیئن کی بھی 57 خالی اسامیوں پر رواں سال کے دوران ہی میرٹ پر تقرریاں کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس پیکج کے تحت صوبے میں کئے جانویالے اقدامات سے متعلق آگاہ کریں ۔ اس بارے میں وزارت مواصلات نے اٹھا ئے گئے اقدامات سے متعلق بتایا ہے کہ محکمہ ڈاک کی طرف سے روان مالی سال کے دوران صوبے میں 30 نئے پوسٹ آفسز قائم کئے جائیں گے ۔