اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پرپابندی عائد کرنے اور کھاد کی ضرورت پوری کرنے کیلئے مزید ڈیڑھ لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس آج جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر پابندی عائد کرنیکی سمری بھی پیش کی جائیگی جسکا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیاجائیگا ۔ایکسپریس رپورٹر ارشاد انصاری کے مطابق ا جلاس میں فیصلوں کی کاشت کیلئے درکار کھاد کی ضرورت کا بھی تفصیلی جائزہ لیاجائیگا اور اس حوالے ڈیڑھ لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنیکی سمری پر غور ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور اعشاریوں کا بھی جائزہ لیاجائیگا۔