جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

الطا ف حسین مشتعل،پیپلزپارٹی کاکچھا چٹھاکھول دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سے ڈاکٹرعاصم کوبھی اسی لئے پکڑاگیاہے کہ وہ مہاجرہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ نے سرکاری ایجنسیوںکی پیش کردہ رپورٹ پر یہ آبزرویشن دی کہ کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں نے عسکری ونگ بنائے ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ نے ایم کیوایم اوردیگرجماعتوں کے نام لئے اوریہ کہاکہ کراچی میں قیام امن کےلئے ان عسکری ونگ کے خلاف کارروائی ضروری ہے لیکن عوام کے سامنے ساری صورتحال ہے کہ کراچی کے حالات کی خرابی اورجرائم کاساراملبہ مہاجروںپرڈال دیاگیاہے اورکرمنلزاوردہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے نام پرہرجگہ اورہرادارے میںمہاجروںہی کونشانہ بنایاجارہاہے، اورجھوٹے مقدمات اورمیڈیاٹرائل کے ذریعے دنیاکویہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مہاجروں میں سب سے زیادہ جرائم پیشہ عناصرہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دوسال کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوںکوگرفتارکیاگیا، اس کے درجنوںکارکنوںکوگرفتارکرکے سرکاری حراست میں تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کیاگیا۔ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر چھاپہ ماراگیااورکرمنلائزیشن پالیسی کے تحت دنیاکویہ بتایا گیا کہ نائن زیروپر خطرناک مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے چھاپہ ماراگیاتھااوروہاں سے نیٹوکااسلحہ برآمدکیاگیا۔نائن زیروپردوبارہ چھاپہ مار کر قمر منصوراورکہف الوریٰ کوگرفتارکیا گیا اورقمرمنصورکوسرکاری حراست میں اس قدرتشددکانشانہ بنایا گیا کہ وہ چلنے پھرنے سے معذورہوگئے ۔ اپنے ساتھیوںکی تشددزدہ لاشیں دیکھ کرہم اس پراحتجاج کریں تواس کی پاداش میں بھی ہم پر مقدمات بنائے جارہے ہیں ۔ ہمارے دفاترپر چھاپے مارے جارہے ہیں، ہمارے بے گناہ کارکنوںاورذمہ داروںکوگرفتارکیاجارہاہے ، ہرواقعہ میں ایم کیوایم کے ذمہ دارورں اور کارکنوں کوملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ سارے حالات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے ۔ الطا ف حسین نے کہاکہ ہم پر چاہے جتنا بھی ظلم کیاجائے لیکن ہم اپنی پرامن جدوجہدسے دستبردارنہیں ہوںگے، ہمیں خداکے نظام انصاف پرکامل یقین ہے ،وہ ضرور حرکت میں آئے گااورمظلوموں کے ساتھ انصاف ضرور ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…