پاکپتن(نیوز ڈیسک) پاکپتن میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے ماموں زاد تین بہنوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیاگیا ، ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق پاکپتن کے علاقے پکا سدھار میں رمضان عرف کالی نے غیر ت کے نام پر فائرنگ کردی ، جس سے تین ماموں زاد بہنیں قتل ہوگئیں ، جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہوگئی ، قتل ہونیوالوں میں پندرہ سالہ کیناں بی بی ، بائیس سالہ سلمیٰ بی بی اور بیس سالہ صبا پرویز شامل ہے ، پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی ہیں ۔ جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں