اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں اور متاثرین کی تصاویر دیکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ تصاویر سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کے آئی پیڈ میں محفوظ تھیں اور انہوں نے بھارتی ہائی کمشنر سے عرب سفارتی تقریب میں ملاقات کے موقع پر پیش کیں۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی فردوش عاشق نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔