گوجرانوالہ ( آن لائن ) گوجرانوالہ میں وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کاانوکھا استقبال ‘شہریوں نے بل پھاڑ کر ان پر نچھاور کردئیے‘ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے احتجاج بھی کیا۔منگل کے روزعابد شیر علی گوجرانوالہ میں گرڈاسٹیشن کے افتتاح کے لئے پہنچے تو لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کے ستائے شہریوں نے بجلی کے بل پھاڑ کر ان پر اس طرح نچھاور کئے جس طرح پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی ہیں،
مزید پڑھئے: سائبر مجرمان نئے ڈومینز کی تلاش میں
شہریوں نے بجلی کے زائد بلوں پر بھی انوکھا احتجاج کیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے بھی ڈالے۔