فیصل آباد(نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں تھانہ گڑھ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے ، پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے ۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی ، جوابی کارروائی میں ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ڈاکوﺅں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں