گھوٹکی (نیوز ڈیسک) گھوٹکی میں ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر نے قریب سے گزرنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ،نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق میرپور ماتھیلو سے ہے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو میرپور ماتھیلو منتقل کیاجارہاہے