باجوڑ ایجنسی (نیوز ڈیسک)باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل چمر کنڈ کے علاقے برچمر کنڈ میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں مقامی شخص بالول جاں بحق ہوگیا ، حاجی بالول گھر سے باہر جارہاتھا کہ راستے میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوگیا ، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔