بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

پولیس اہلکاروں کے دہشتگردوں سے روابط کا انکشاف،فہرستیں تیار،کارروائی شروع

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی پولیس اہلکاروں کے کالعدم تنظیموں، گینگ وار اورد یگر دہشت گردوں سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔اسپیشل برانچ نے ملوث پولیس اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیموں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملوث اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ اسپیشل برانچ کی جانب سے مرتب کی گئی فہرست کے مطابق پولیس انسپکٹر نوید ناصر نے ملزمان فہیم عرف بڈھا اور عبید کے ٹو کی بینک ڈکیتی میں معاونت کی دونوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔سعود آباد میں تعینات اے ایس آئی اختر جمال ،ہیڈ کانسٹیبل ندیم ،کانسٹیبل جعفر ، عباس اور محمد عامر ملزمان کو پولیس ریڈ سے پہلے ہی اطلاع دیا کرتے تھے۔بلال کالونی کا انچارج امداد حسین کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔ پولیس کانسٹیبل اکبر نے ویسٹ زون میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو مدد فراہم کی۔سپاہی جمیل نے کالعدم تحریک طالبان کے مشتاق محسود اور وقار کے ساتھ مل کر شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی۔وائرلیس آپریٹر لیاری عمران گینگ وار لیڈر بابا لاڈلا کو پولیس آپریشن کے حوالے سے مخبری کرتا تھا، ایس ایس پی بلدیہ کا پی ایس او سب انسپکٹر نور اللہ بھی شیرا،باسط لنگڑا اور واحد عرف برش کی معاونت کرتا رہا ہے اور بدلے میں ملزمان سے خوب رقم بٹوری ہے۔کانسٹیبل مہتاب نے سیاسی جماعت میں کام کرنے والے ملزمان کو حساس معلومات فراہم کئیں۔سائٹ بی میں تعینات سب انسپکٹرغلام یاسین اور ہیڈ کانسٹیبل پیر محمد نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی معاونت کی۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی معاونت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مرحلہ وار کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…