لاہور(نیوزڈیسک) میٹرو بس،شرمناک قانون شکنی کاانکشاف-میٹرو بس کے سیکیورٹی عملے نے کلمہ چوک لاہور میں احتجاج کرتے ہوئے دونوں جانب میٹرو بس کاروٹ بند کر دیا اور حکام کے خلاف نعرہ بازی کی۔ سیکیورٹی عملے کا کہنا تھا کہ انہیں کم از کم اجرت 13ہزار روپے کا قانون ہونے کے باوجود 8 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے اور مہینے میں کوئی چھٹی بھی نہیں دی جاتی۔ میٹرو بس کا ٹریک بند ہونے کے باعث کلمہ چوک کے دونوں اطراف بسوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ مسافروں نے احتجاج کیا اور مبینہ طور پر ایک مسافر نے میٹرو بس کا شیشہ بھی توڑ دیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔