اسلام آباد(نیوزڈیسک)سی ڈی انے اسلام آباد میں 216 نو گو ایریاز کا اعتراف کرلیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شاہراہوں اورعام گزرگاہوں کی بندش سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی ہے جس میں سی ڈی اے نے انکشاف کیا کہ شہر اقتدارمیں 216 علاقے عوام کیلئے ممنوعہ ہیں۔ رپورٹ کےمطابق غیرملکی سفارتخانوں نے 22 راستے سیل کر رکھے ہیں،سیکٹرجی سکس میں 37 ،جی نائن میں بارہ اورایف سکس میں 28 علاقے بند ہیں ،تیرہ علاقے وزارت دفاع،مذہبی امور،پی ٹی اے اورآئیسکونے بند کررکھے.پندرہ جگہوں کو سیکورٹی پیرائے میں حسا س اداروں نے بند کررکھا ہے۔پولیس،مقامی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے دیگراداروں نے 84 شاہراہوں کو بند کررکھا ہے 57 راستوں اورگزرگاہوں پرمذہبی واقلیتی عبادت گاہوں،،علاقہ مکینوں اور سی ڈی اے کا قبضہ ہے،ایف سیکٹرکے بیشترعلاقے اورای سیون کوترپن جگہوں سے آمدورفت کے لیے بند کیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں