بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ کا اتحاد، کالا باغ ڈیم ،ق لیگ نے خوشخبری سنادی

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ مفاہمت کی سیاست میں پیسے بن سکتے ہیں تو کالا باغ ڈیم کیوں نہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی مفاہمت کی سیاست میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو بھی شامل کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے 3حلقوں سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے حلقے بھی کھلے گے چوری کا مینڈیٹ ہی برآمد ہوگا۔حیرت ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے2013کے عام انتخابات کو کس طرح صاف و شفاف قرار دے دیا؟ مسلم لیگ قائداعظم نے جوڈیشل کمشن میں دھاندلی سے متعلق تسلی بخش ثبوت دیے تھے چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا کہ اسمبلیاں اپنا وقار کھو رہی ہیں اور اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے نہ ضمنی الیکشن شفاف ہونگے اور نہ بلدیاتی انتخابات۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمشن کے صوبائی ممبرز کو از خود اپنے عہدوں سے الگ ہوجانا چاہیے وہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔انہوںنے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ متفقہ مسلم لیگ ناگزیر ہوگئی ہے۔مسلم لیگ کے اتحاد کے حوالے سے آنے والے دنوں میں قوم کو خوشخبری ملے گی ۔انہوںنے کہا کہ ن لیگ کا نظریہ ہر حال میں اقتدار میں آنا اور پھر دن پورے کرنے تک محدود ہے۔یہی وجہ ہے کہ ملک و قوم کو درپیش اصل مسائل کے حل میں بہتری آنے کی بجائے بربادی آرہی ہے۔اس وقت کسان، ڈاکٹرز، صنعتی کارکن سڑکوں پر ہیں ۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…